کراچی: ملک بھر میں عید کے موقع سے قبل فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 20 ہزار 833 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونے کی قیمت 243 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 767 ڈالر فی اونس رہ گئی ہے۔