کویتی حکام نے ریسٹورنٹس اور کیفے کھولنے کا اعلان کر دیا

کویتی حکام نے ریسٹورنٹس اور کیفے کھولنے کا اعلان کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کویت سٹی: کویتی حکام نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے خلاف وضع کردہ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسٹورنٹس اور کیفے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت نے مہلک وباءکورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کویت کی ورزاءکونسل میں کئے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے سبب معمولات زندگی آہستہ آہستہ بحالی کی جانب گامزن ہیں۔
وزراءکونسل نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال بہتر ہونے پر ملک بھر میں ریسٹورنٹس اور کیفے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 23 مئی بروز اتوار سے ہو گا اور شہری و غیرملکی افراد حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسٹورنٹس اور کیفے میں داخل ہوسکیں گے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کویتی وزراءکونسل کی جانب سے شیشہ ‘حقہ’ کیفوں کو کھولنے کا فیصلہ تاحال ملتوی کردیا گیا ہے البتہ سفری پابندیوں میں نرمی پر غور جاری ہے، بالخصوص ان لوگوں کیلئے جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں اور ملک کی طرف سے طے شدہ ادارہ جاتی قرنطینہ کی مدت پوری کرچکے ہیں۔