جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا

جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتا کیا گیا ہے۔ 

پی ٹی آئی نے اپنے  آفیشل ٹوئٹر  کے اکاؤنٹ سے  سابق گورنر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی  اور عمران اسماعیل کے بھائی عدنان اسماعیل نے بھی ان کے حراست میں لئے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو تھانہ درخشاں منتقل کیا گیا ہے۔