راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ایک دوسرے کو خوش آمدید کہا۔
کراچی کنگز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔میچ میں دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے بھرپور مقابلے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔