Get Alerts

عالمی منڈی میں تیزی کا اثر، مقامی خریداروں کے لیے سونا مزید مہنگا

عالمی منڈی میں تیزی کا اثر، مقامی خریداروں کے لیے سونا مزید مہنگا

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، اور اس کا براہِ راست اثر پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی پڑا ہے، جہاں فی تولہ سونا اب 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونا 40 ڈالر مہنگا ہو کر 3241 ڈالر تک جا پہنچا، جس کے بعد پاکستان میں بھی قیمتیں ایک بار پھر بلند ہو گئیں۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا: 4,000 روپے اضافے کے ساتھ 3,42,500 روپے، 10 گرام سونا: 3,429 روپے اضافے کے بعد 2,93,638 روپے ہے۔

ٹیگز: