صدر مملکت ممنون حسین کی طبیعت ناساز، پنڈی کے ہسپتال منتقل

صدر مملکت ممنون حسین کی طبیعت ناساز، پنڈی کے ہسپتال منتقل

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کی طبیعت ناساز ہو گئی  جس پر انہیں طبی معائنے کیلئے راولپنڈی کے  ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 نیونیوز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی میں عسکری ادارہ امراض قلب اے ایف آئی سی پہنچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے طبی معائنے کیلئے بہترین ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئیں جنہوں نے ان کا مکمل معائنہ کیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق صدر مملکت کی تمام رپورٹس ٹھیک ہیں اور ان کی حالت کافی سنبھل چکی ہے۔