صوبے میں 6 ہزار نئے ڈاکٹر بھرتی کرینگے: مراد علی شاہ

صوبے میں 6 ہزار نئے ڈاکٹر بھرتی کرینگے: مراد علی شاہ

کراچی: سندھ کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کیلئے چھ ہزار ڈاکٹر بھرتی کئے جا رہے ہیں۔

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے یہ بات آج کراچی میں آغا خان یونیورسٹی کے انیسویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کیلئے چھ ہزار ڈاکٹر بھرتی کئے جا رہے ہیں۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ سے بنگلہ دیش کے پاکستان میں ہائی کمشنر طارق احسن نے ملاقات کی اور پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان تجارت بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔