لوگ نوکری کے پیچھے نہ بھاگیں،کاروبار کریں اس میں برکت ہے، 6 لاکھ چپڑاسی بھرتی کیلئے دینے کے بجائے 3 گائیں یا 200 مرغیاں لےلیں وزیر اعلیٰ کی تنخواہ سے زیادہ کمائیں گے: علی امین

لوگ نوکری کے پیچھے نہ بھاگیں،کاروبار کریں اس میں برکت ہے، 6 لاکھ چپڑاسی بھرتی کیلئے دینے کے بجائے 3 گائیں یا 200 مرغیاں لےلیں وزیر اعلیٰ کی تنخواہ سے زیادہ کمائیں گے: علی امین

ڈی آئی خان : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لوگ نوکری کے پیچھے بھاگنے کے بجائے کاروبار کریں کیونکہ کاروبار میں برکت ہے۔ لوگ چپڑاسی بھرتی ہونے کے لیے 6 لاکھ رشوت دیتے ہیں اس کے بجائے تین گائیں یا 200 مرغیاں لے لیں تو وزیر اعلیٰ سے زیادہ کمائیں گے۔ 

وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی خان میں نیوز کانفرنس کرتے کہا کہ ہمارے صوبے کے بقایاجات  ادا کیے جائیں۔ میرے لوگوں کو کوئی چور کہےیہ برداشت نہیں کروں گا۔آج بجلی65روپے یونٹ ہے اور مل بھی  نہیں رہی۔ اس طرح کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں، وارننگ دے رہا ہوں ،دھمکی نہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس  کے باوجود کوئی عمل نہ کرے تو ذمہ دار وہ خود ہوتا ہے۔صوبے کے حقوق اور واجبات نہیں دیئے تو تحریک چلائیں گےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی  امین گنڈا پور    کی گھن گھرج ،کہتےہیں اپنے لوگوں کیلئے کوئی خیرات نہیں مانگ رہا،ہمیں ایسے انتظامات کرنے ہیں جن سے عوام کو فائدہ ہو،،پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں