Get Alerts

نوجوان سرکاری نوکریوں کے پیچھے نہ بھاگیں، ہنر سیکھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 

نوجوان سرکاری نوکریوں کے پیچھے نہ بھاگیں، ہنر سیکھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی نوجوان نسل کو بااختیار بنانے کے لیے "مادرانہ شفقت" کے ماڈل پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ہر فرد کو سرکاری نوکری دینا ممکن نہیں، اس لیے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرواز کارڈ، راہِ روزگار اور سکل ڈیویلپمنٹ پروگراموں کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح والدین بچوں کی تعلیم اور معاشی مستقبل کے لیے فکرمند ہوتے ہیں، حکومت بھی یوتھ کو اپنا "مضبوط ہتھیار" بنانے کے لیے وسائل فراہم کر رہی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں پر انحصار کرنے کے بجائے نوجوانوں کو تکنیکی مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں تاکہ وہ خود کفیل ہو سکیں۔  وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید کورسز اور سکلز سیکھنے کے بعد گھروں میں بیٹھنے کے بجائے عملی میدان میں نکلیں اور معیشت میں اپنا حصہ ڈالیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے نئے کارڈز اور لون اسکیموں کا مقصد نوجوانوں کے لیے کاروبار اور روزگار کی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوانوں کی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ ایک ہنر مند نوجوان ہی خوشحال پنجاب کی ضمانت ہے۔

ٹیگز: