Get Alerts

حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر آرمی چیف کا اظہار افسوس

حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر آرمی چیف کا اظہار افسوس
کیپشن: جنرل قمر جاوید نے حاجی عبدالوہاب کے لواحقین اور پیروکاروں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ آرمی چیف نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حاجی عبدالوہاب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید نے حاجی عبدالوہاب کے لواحقین اور پیروکاروں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب 95 سال کی عمر میں گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔