پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ سیریز ہونی چاہیئے : عمران خان

Imran Khan, Tour of Afghanistan, Afghan Cricket Team,
کیپشن: فوٹو فائل

کابل: افغان کپتان اصغر افغان نے وزیر اعظم عمران خان سے پاک افغان کرکٹ سریز کرانے کا مطالبہ کر  دیا۔ 

اصغر افغان کہتے ہیں کہ چاہتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستی سریز کا انعقاد ہو۔جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری بھی یہ رائے ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز جلد ہونی چاہئے۔وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی تعریف بھی کی اور کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم موجودہ دور میں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران افغان کھلاڑیوں نے دستخط شدہ کرکٹ بیٹ بھی پیش کیا ۔ 

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کابل روانہ ہوئے تھے جہاں پر  وزیراعظم کا شاہانہ استقبال  کیا گیا۔ افغان فوج کےچاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی ۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں ۔ وزیراعظم کی افغان صدراشرف غنی کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں  افغان صدرکاکہناتھا عمران خان کا دورہ تاریخی اہمیت کاحامل ہے۔پاک افغان تعلقات علاقائی ترقی کےلیے ناگزیرہیں ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے افغانستان میں پر تشدد واقعات کی روک تھام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان  پڑوسی ملک میں امن کا خواہش مند ہے ۔