امریکہ پاکستان کو 70 لاکھ ڈالرز دے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک

امریکہ پاکستان کو 70 لاکھ ڈالرز دے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک
کیپشن: امریکہ پاکستان کو 70 لاکھ ڈالرز دے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو70 لاکھ  ڈالرز فراہم کرے گا اور یہ رقم کورونا وائرس کے دوران بیروزگار ہونے والوں کے لیے مختص ہو گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے پراجیکٹ کے تحت پاکستان کو ملے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم سے غربا اور نادار افراد کی معاونت کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ فراہم کی جانے والی رقم کورونا وائرس کے دوران بیروزگار ہونے والوں کے لیے مختص ہو گی۔

ایشائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دی جانے والی رقم احساس پروگرام کے تحت تقسیم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ دو کروڑ افراد کو اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی جائے گی جس کے تحت وہ کریانہ اسٹورز سے رعایتی نرخ پر آٹا، دال، گھی اور خوردنی تیل بھی خرید سکیں گے۔