عمران خان گھبرانا شروع کردیں، تیر کمان سے نکل چکا ہے: بلاول بھٹو 

 عمران خان گھبرانا شروع کردیں، تیر کمان سے نکل چکا ہے: بلاول بھٹو 
سورس: file

نوشہرہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کی صورت میں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے ۔عمران خان کے نئے پاکستان میں حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ عمران خان کو کہنا چاہتا ہوں اب اس کے گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا  اور تیر کمان سے نکل چکا ہے۔ 

نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو بے روزگار کیا۔ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر پھر رہے ہیں لیکن ان کے لیے روزگار نہیں جو روزگار پر تھے اس حکومت نے ان سے بھی روزگار چھین لیا ہے۔ اگر یہ تبدیلی ہے تو ایسی تبدیلی کو ہم نہیں مانتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی روزگار چھینتی نہیں دیتی ہے۔ مکان گراتی نہیں بناتی ہے۔ پنشن میں 100 اضافہ کیا ۔ تنخواہیں بڑھائیں۔