فلسطینیوں کے  حق میں پوسٹ کرنے والوں کے لیے  مسک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

 فلسطینیوں کے  حق میں پوسٹ کرنے والوں کے لیے  مسک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کیلیفورنیا:فلسطینیوں کے  حق میں پوسٹ کرنے والوں کے لیے  مسک نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔   ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک  کا کہنا ہےکہ  فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنے والوں کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکس کے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اگر کوئی بھی شخص ایکس پر فلسطینوں کا مقبول نعرہ “دریا سے سمندر تک” یا پھر “نو آبادیات کا خاتمہ” لکھے گا تو اس کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔

ایلون مسک نے کہا کہ فلسطینیوں کی جانب سے ان دونوں جملوں کا اشارہ یہودیوں کی نسل کشی کی جانب ہے اس لیے کسی کو ایکس پر یہ جملے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس طرح کے جملوں کے استعمال کے نتیجے میں ایکس اکاؤنٹ کو معطل کر دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں