پورا یقین ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی: آصف زرداری

  پورا یقین ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی: آصف زرداری

کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پورا یقین ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ   پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پورا یقین ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔


انہوں نے کہا ہے کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جارہا ہے اور پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ الیکشن سے متعلق اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔


 ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔