کیلیفور نیا : اگر آپ کبھی کسی کورئیر، کیب ڈرائیور یا ایسے شخص سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں جس سے دوبارہ بات ہونے کا امکان نہ ہو، تو واٹس ایپ پر یہ کام اکثر دردسر بن جاتا ہے۔ عام طور پر واٹس ایپ آپ سے کہتا ہے کہ پہلے نمبر کو فون بک میں محفوظ کریں، جس کے نتیجے میں آپ کی کانٹیکٹ لسٹ غیر ضروری نمبروں سے بھر جاتی ہے۔
لیکن خوش خبری یہ ہے کہ واٹس ایپ میں ایک چھپا ہوا فیچر موجود ہے جسے کلک ٹو چیٹ (Click to Chat) کہا جاتا ہے، جس سے آپ کسی بھی نمبر کو محفوظ کیے بغیر براہِ راست میسج بھیج سکتے ہیں۔ یہ فیچر واٹس ایپ موبائل اور ویب دونوں پر کام کرتا ہے اور کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت نہیں۔
استعمال کا طریقہ:
مطلوبہ نمبر کے ساتھ اس کا کنٹری کوڈ شامل کریں، اور نمبر میں اسپیس، بریکٹ یا ڈیش نہ لگائیں۔ مثال: 92xxxxxxxxxx
نمبر کے شروع میں https://wa.me/ شامل کریں اور اس کے بعد نمبر لکھیں۔
مثال: https://wa.me/92xxxxxxxxxx
اس لنک کو کہیں محفوظ کریں یا کاپی کریں۔ جب بھی آپ میسج کرنا چاہیں، نمبر بدل کر لنک کھولیں۔
لنک کھولتے ہی واٹس ایپ چیٹ ونڈو خود بخود کھل جائے گی، اور آپ براہِ راست میسج بھیج سکتے ہیں۔
اس طریقے سے آپ کی فون بک غیر ضروری نمبروں سے بھری نہیں ہوگی اور چھوٹے چھوٹے رابطوں کے لیے آسانی پیدا ہوگی۔