Get Alerts

پنجاب میں بڑا فیصلہ: تعلیمی اداروں میں بھرتیوں سے قبل سیکس آفینڈرز رجسٹر سے لازمی ویریفکیشن کی ہدایت

پنجاب میں بڑا فیصلہ: تعلیمی اداروں میں بھرتیوں سے قبل سیکس آفینڈرز رجسٹر سے لازمی ویریفکیشن کی ہدایت

لاہور: پنجاب کے پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ نے تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور سٹاف کی بھرتیوں کے لیے نادرا کے سیکس آفینڈرز رجسٹر سے لازمی جانچ کی سفارش کرتے ہوئے سیکرٹری پراسیکیوشن کو تفصیلی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

دو صفحات پر مشتمل مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی حفاظت کے لیے موجودہ بھرتی نظام میں اہم خلا موجود ہے، کیونکہ معمول کے بیک گراؤنڈ چیکس کے ذریعے امیدواروں کے جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ سامنے نہیں آ پاتا۔ مراسلے کے مطابق نادرا کا سیکس آفینڈرز رجسٹر اس حوالے سے ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد ٹول ثابت ہو سکتا ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل نے زور دیا کہ سیکس آفینڈر کی بھرتی پورے تعلیمی ادارے کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے محکمہ قانون و انصاف کو چاہیے کہ تعلیمی اداروں کو اس رجسٹر تک رسائی فراہم کرنے کا باضابطہ طریقہ کار وضع کرے۔

مراسلے میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ نہ صرف نئی بھرتیوں بلکہ موجودہ ملازمین کی بھی لازمی طور پر سیکس آفینڈرز رجسٹر سے ویریفکیشن کی جائے، تاکہ تعلیمی اداروں میں بچوں کے تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: