اسلام آباد: وزیر ماحولیات مصدق ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سیلابوں میں 4 ہزار 700 افراد جاں بحق ہوئے اور 4 کروڑ لوگ بے گھر ہوئے، جو جنگوں میں بھی اتنے نہیں مرتے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ سیلاب میں تقریباً 31 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے، جبکہ 2022 کے سیلاب کے نقصانات جی ڈی پی کا 9 فیصد تھے۔
وزیر ماحولیات نے اعلان کیا کہ حکومت 300 دن کا مون سون پلان لے کر آ رہی ہے، اور ارلی وارننگ سسٹم ضلع اور تحصیل کی سطح پر فعال ہوگا تاکہ سیلاب سے نقصانات کم سے کم کیے جا سکیں۔
انہوں نے ملکی سیاست پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، اور عوام کے دکھ درد کا مقدمہ ہونا چاہیے۔