Get Alerts

ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے اور نجی شعبے کی حمایت جاری رکھیں گے:وزیر خزانہ

 ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے اور نجی شعبے کی حمایت جاری رکھیں گے:وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں مخیر حضرات کی کمی نہیں اور نجی شعبے کا ملکی معیشت اور فلاحی کاموں میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اصلاحات متعارف کرائی ہیں تاکہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں اور ملکی معیشت درست سمت پر گامزن رہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں فلاحی اقدامات کے لیے فنڈنگ کر رہی ہیں اور حکومت نجی شعبے کی جانب سے فلاحی کاموں کے لیے فنڈ کی دستیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے قوم کو متحد ہونے اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملکی ترقی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام جاری ہے، جس سے سماجی شعبے میں خاطر خواہ بہتری آئے گی، اور ترقی کے لیے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ضروری ہے۔ حکومت نجی شعبے کی فلاحی کاموں میں بھرپور مدد جاری رکھے گی۔

ٹیگز: