کراچی:ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7,900 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے مقرر کردی گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 6,773 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 79 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,092 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔