Get Alerts

آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈکپ 2025: پاکستان کو فائنل میں انگلینڈ سے شکست

آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈکپ 2025: پاکستان کو فائنل میں انگلینڈ سے شکست

مسقط:آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈکپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل مقابلے میں پاکستان کے اسجد اقبال کو انگلینڈ کے ہاروی چینڈلر نے 5 فریم کے مقابلے میں 2 فریم سے شکست دی۔

۔

یہ مقابلہ مسقط میں منعقد ہوا اور ہاروی چینڈلر کی فتح کے ساتھ انگلینڈ نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کے کھلاڑی اسجد اقبال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم فائنل میں جیت سے ہمکنار نہیں ہو سکے۔

ٹیگز: