بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے، ملیحہ لودھی

بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک :بھارت پاکستانی سرحد پر گولہ باری کیوں کر رہا ہے،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوبہ ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جوا ب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے.

جنرل اسمبلی کے صدر کنٹرول لائن پر قیام امن کیلئے کردارادا کریں۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوبہ ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدرسے ملاقات کی، ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدرکی توجہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رواں سال کنٹرول لائن اورورکنگ بانڈری پر سیز فائرکی1137 خلاف ورزیاں کیں.

بھارتی فائرنگ سے رواں سال 47 شہری شہید، 159 زخمی ہو چکے جب کہ بھارتی فائرنگ سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار پچھلے سال سے تین گنا زائد ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجوا ب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی پرکشیدگی بڑھا رہا ہے۔