امرتسر میں خوفناک ٹرین حادثہ ، 50 افراد ہلاک

امرتسر میں خوفناک ٹرین حادثہ ، 50 افراد ہلاک
کیپشن: فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

امرتسر : بھارتی شہرامرتسرمیں میلہ دیکھنے آنے والے50 افراد ٹرین کی زد میں آ کرہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد  شدید  زخمی بھی ہو گئے  ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر امرتسرمیں ریلوے ٹریک کے قریب دوسہرا لگا ہوا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ وہاں پر راون کا پتلا جلانے میں مصروف تھے  جس کی وجہ سے ٹریک پر موجود لوگوں کو ٹرین کا سائرن سنائی نہ دے سکا جس کی وجہ سے متعدد لوگ ٹرین کی زد میں آگئے جن میں سے 50 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ100 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔

زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے۔