کیپٹن صفدر کاضامن بننے کیلئے بزرگ سٹی کورٹ پہنچ گیا

 کیپٹن صفدر کاضامن بننے کیلئے بزرگ سٹی کورٹ پہنچ گیا

کراچی : کیپٹن صفدر کاضامن بننے کیلئے بزرگ سٹی کورٹ پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں گزشتہ روز کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے بعد کراچی  کابزرگ  شہری اپنےگھرکےکاغذات ساتھ لے آیا ہے، محمد حفیظ صدیقی نامی بزرگ کا کہنا ہے ، کیپٹن صفدرسندھ کےمہمان ہیں میں 10لاکھ تک کی ضمانت دےسکتاہوں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات مریم نواز اور انکے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف تھانہ برگیڈ میں مقدمہ درج کیاگیا تھا ۔ مزارِ قائد پر حاضری کے دوران کیپٹن(ر) صفدر نے "ووٹ کو عزت دو" کے سیاسی نعرے لگوا دیے تھے جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایکشن میں آئے اور انہوں نے ان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

درخواست کے متن میں کہا گیا تھاکہ مزار قائد کے تقدس سے متعلق قانون کی شق 6 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملزم باغ جناح میں اسٹیج پر موجود ہے پولیس جائے اور اسے گرفتار کرے۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے کراچی میں‌ حکومت مخالف جلسہ کیا تھا ،  اس موقع پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین مریم نواز، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما جلسہ گاہ میں‌ موجود تھے ،