اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی میرے لیے ناقابل یقین ہے۔
شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا میرے لیے خواب تھا لیکن کر کٹ ٹیم کی نائب کپتانی کرنا میرے لیے ناقابل یقین ہے۔
Honoured to be Pakistan’s vice-captain in ODIs and T20Is. It was my dream to play for my beloved country, to become the vice captain was unimaginable but dreams do come true. I will give my 100% and try to support and help our captain @babarazam258. #PakistanZindabad pic.twitter.com/unHVG5TMtQ
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) October 19, 2020
شاداب خان نے کہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی نائب کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہ مزید کہا ہے کہ بابراعظم کی مکمل سپورٹ کرتا ہوں، اپنی سو فیصد پرفارمنس دوں گا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے آج زمبابوے کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 ہوم سیریز کیلئے 22 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں بابر اعظم کو کپتان جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔