ٹی وی کی معافی، اللہ تعالیٰ نے اسحاق ڈار کو سرخرو کیا: مریم اورنگزیب

ٹی وی کی معافی، اللہ تعالیٰ نے اسحاق ڈار کو سرخرو کیا: مریم اورنگزیب
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اسحاق ڈار کے حق میں برطانیہ کی عدالت کے فیصلے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسحاق ڈار کو سُرخرو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سب کے لئے ایک مثال ہے کہ سچ آخر کار سامنے آ کر ہی رہتا ہے۔ میڈیا کی غیرجانبداری پر جب داغ لگتا ہے تو عوام کے اعتماد کو زیادہ ٹھیس پہنچتی ہے ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میڈیا کو اس فیصلے کو ایک رہنمائی کے طور پر لینا چاہیے کہ ان کا غیر جانبدار رہنا کیوں ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کو عدالت، عوام اور سیاسی انتقام کے ہر کٹہرے میں سرخرو فرمایا۔عوام کے لیے بھی اس فیصلے میں سبق ہے کہ میڈیا میں کسی کی پگڑی اچھالی جائے تو ضروری نہیں کہ اس میں سچائی بھی ہو۔