ایک دن کی اڑان کے بعد ڈالر پھر ٹکے ٹوکری، سونا بھی سستا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

ایک دن کی اڑان کے بعد ڈالر پھر ٹکے ٹوکری، سونا بھی سستا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی : ایک دن کی گراوٹ کے بعد روپیہ پھر مضبوط ہونے لگا ۔ انٹربینک میں  ڈالر 1 روپے 48 پیسے  سستا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے سستا ہوگیا۔ 

ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن    ہے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی  رہی ۔کاروبار کے اختتام پر 933 پوائنٹس کا اضافہ  ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 50 ہزار365 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ۔

دوسری طرف روپے نے ڈالر کو دھوبی پٹکا لگایا ہے۔ انٹربینک میں  ڈالر 1 روپے 48 پیسے  سستا  ہوا   اور  278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا ۔

 اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے سستا، 279 روپے کا ہوگیا ۔ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی  ۔24 قیراط سونا200روپے سستا  ہوکر2لاکھ6ہزار3سو روپے کا ہوگیا۔ 

مصنف کے بارے میں