سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، پاک فوج کے4 جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، پاک فوج کے4 جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کی  دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں  پاک فوج کے4 جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائیوں میں  6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، پاک فوج کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔


 آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے مقابلے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گردوں کا سرغنہ حضرت زمان عرف خاورے ملا بھی مارا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سےمقابلےمیں 3 جوان بھی شہید ہوئے، لانس نائیک تبسم الحق ،سپاہی نعیم اختر،سپاہی عبد الحمیدشہداء میں شامل ہیں۔جنوبی وزیرستان کے علاقے میں بھی سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، مقابلےمیں سپاہی فرمان علی شہید ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ختم کے لیے پر عزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں