نواز شریف دبئی پہنچ گئے، قانونی ماہرین سے مزید مشاورت کریں گے

 نواز شریف دبئی پہنچ گئے، قانونی ماہرین سے مزید مشاورت کریں گے

اسلام آباد :نواز شریف دبئی پہنچ گئے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم  نواز  شریف سعودی عرب سے دبئی پہنچ گئے، وہ ہفتےکی صبح  خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔

نواز شریف  جدہ سے دبئی پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ  پانچ افراد  دبئی آئے ہیں۔  نواز شریف کو دبئی ائیرپورٹ پر حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف دبئی میں اپنی صاحبزادی اسما نواز کے  ساتھ ایمریٹس ہلز میں قیام کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم دبئی میں  قیام کے دوران قانونی ماہرین سے مزید مشاورت کریں گے۔سابق وزیراعظم ہفتےکی صبح  خصوصی طیارے کے  ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں