Get Alerts

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

 پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا ہے، اور پابندی سیاسی اور عام قیدیوں دونوں پر لاگو ہوگی۔

پہلے یہ پابندی 18 اکتوبر تک نافذ تھی، جو آج ختم ہونی تھی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، اگر ضرورت پیش آئی تو ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

ٹیگز: