Get Alerts

حکومت نے پی ٹی آئی کے پانچ رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات کی اجازت دے دی

حکومت نے پی ٹی آئی کے پانچ رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات کی اجازت دے دی

اسلام آباد: حکومت نے تحریک انصاف کے پانچ افراد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

 یہ ملاقات 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کے لیے طلب کی گئی تھی۔

 اجازت پانے والے افراد میں بیرسٹر گوہر، علی ظفر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔ملاقات کا وقت تحریک انصاف خود طے کرے گی، اور اگر کوئی تاخیر ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری ان پر ہوگی۔

ٹیگز: