Get Alerts

سریلی آواز کی مالک زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس ہو گئے

سریلی آواز کی مالک زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس ہو گئے

لاہور : پاکستانی موسیقی کی دنیا کی مشہور گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس گزر گئے۔ زبیدہ خانم کا جنم 1935 میں بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں ہوا۔ تقسیم کے بعد ان کا خاندان لاہور منتقل ہو گیا۔ اگرچہ ان کا تعلق موسیقی کے کسی روایتی خاندان سے نہیں تھا، لیکن ان کی آواز نے پاکستان میں اپنی ایک منفرد شناخت بنائی۔

زبیدہ خانم نے 1950 اور 1960 کی دہائی میں اپنی سریلی آواز سے دلوں پر راج کیا اور 250 سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے۔ ان کی آواز آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اداکاری میں بھی قدم رکھا اور چند فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پر کام کیا۔

19 اکتوبر 2013 کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کر گئیں، مگر ان کی موسیقی آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

ٹیگز: