سوات: سوات اور اس کے اطراف میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، اور اس کی زیر زمین گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔
پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا، جہاں سے یہ جھٹکے محسوس ہوئے۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔
تاہم، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور مزید تفصیلات کی تصدیق کے لیے تحقیق جاری ہے۔