Get Alerts

ایٹمی پروگرام پر 10 سالہ معاہدہ ختم ، اب آزاد ہیں: ایران

 ایٹمی پروگرام پر 10 سالہ معاہدہ ختم ، اب آزاد ہیں: ایران

تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ 2015 میں طے پانے والے عالمی ایٹمی معاہدے کی مدت مکمل ہو چکی ہے اور اب وہ اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا پابند نہیں رہے گا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 2015 میں ہونے والے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (JCPOA) کے تحت ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والی تمام شقوں کی مدت ہفتے کے روز ختم ہو چکی ہے۔ اس کے مطابق، ایران اب اس معاہدے کی پابندیوں کا پابند نہیں ہوگا۔ تاہم، ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ سفارتکاری کے ذریعے عالمی برادری کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ 2015 میں اس معاہدے پر ایران، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین نے دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، جبکہ ایران پر عائد بین الاقوامی اقتصادی پابندیاں ختم کر دی گئی تھیں۔

تاہم 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے سے امریکہ کو نکالنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی سرگرمیوں کو دوبارہ تیز کر دیا تھا۔

ٹیگز: