وزیراعظم امریکی نائب صدر سے ملتے ہیں تو یہ پاکستان کی توہین ہو گی، رضا ربانی

وزیراعظم امریکی نائب صدر سے ملتے ہیں تو یہ پاکستان کی توہین ہو گی، رضا ربانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو امریکہ کے نائب صدر سے نا ملنے کا مشورہ دے دیا، وزیراعظم امریکی نائب صدر سے ملتے ہیں تو یہ پاکستان کی توہین ہو گی امریکی صدر پاکستان کے وزیر اعظم سے نہیں ملتے تو شاہد خاقان عباسی بھی نائب امریکی صدر سے ملنے سے انکار کر دیں .چیئرمین سینیٹ نے سوئزرلینڈ کی سرزمین  پاکستان کے  خلاف  استعمال  ہونے پر  وزیر  خارجہ  کو  ایوان  بالا  میں  پالیسی  بیان  دینے  کی  ہدایت  کر دی ہے .

اس امر کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس کی کاروائی کے دوران کیا امریکہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کو نائب امریکی صدر سے ملاقات کی دعوت دی گئی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کسی بھی ایسی ملاقات کو خارج از امکان قرار دے دیا گیا ہے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایک طرف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جاتا ہے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف اسکی کامیابی کی تعریف کی جاتی ہے دوسری طرف امریکی صدر پاکستان کے وزیر اعظم سے ملنے سے گریز کر رہے ہیں اور امریکہ کے نائب صدر سے ملاقات کی اطلاعات مل رہی ہیں وزیر اعظم پاکستان کو امریکہ کے نائب صدر سے نہیں ملنا چاہیے وزیراعظم پاکستان کو ڈٹ جانا چاہیے امریکی صدر نہیں ملتے تو وہ نائب صدر سے ملنے سے انکار کر دیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان لبریشن آرمی کی طرف سے جنیوا کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے ایک طرف پاکستان پر الزام ہے کہ اسکی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال کی جاتی ہے دوسری طرف جنیوا جیسی سرزمین پاکستان کی سالمیت کے خلاف استعمال کی جا رہی ہے اور اسکا کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا چیئرمین سینیٹ نے اس معاملے پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو سینیٹ میں طلب کرتے ہوئے پالیسی بیان دینے کی ہدایت کر دی ہے وزیر قانون و انصاف کو بھی اس بارے میں بیان دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔