شعیب ملک کیلئے ایک اور اچھی خبر ,ثانیہ بھی خوشی سے نہال

شعیب ملک کیلئے ایک اور اچھی خبر ,ثانیہ بھی خوشی سے نہال

گیانا:سابق کپتان شعیب ملک 350ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون کی قیادت کرنے والے شعیب ملک نے 350ٹی ٹوئنٹی میچز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے، آل رانڈر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ 350ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرپاں گا،اس سفر میں ساتھ رہنے والی ٹیموں، لیگز کی فرنچائزز اور کھلاڑیوں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز 2005میں کیا تھا، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 111انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں، 2015 میں کم بیک کے بعد سے شعیب ملک کی اس فارمیٹ کی کرکٹ میں اوسط 40سے زائد رہی ہے، آل رانڈر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے اور آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہاں ہیں، آل رانڈر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009کے فاتح پاکستانی اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔