خواتین کے اغواءکی وارداتوں میں اضافہ

خواتین کے اغواءکی وارداتوں میں اضافہ

 لاہور :(نیو نیوز)شہر میں خواتین کے اغواءکی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ،لاہور کے علاقے ہربنس پورہ   سے شادی شدہ خاتون کو  نامعلوم افراد نے  بچی سمیت اغواء کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ  کے  رہائشی بابر کی بیوی اپنی بیٹی کے ہمراہ بیٹے کو سکول لینے  جارہی تھی کہ اغواء کاروں کے ہتھے چڑھ گئی ،

 واقع کی ایف آئی آر  اور سی سی ٹی وی فوٹیج   نیو نیوز نے حاصل کرلی ، پولیس کے مطابق  خاتون اور اس کی بیٹی کے اغواءکا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔