ڈالرز  مافیا کے لئے بری خبر،  ایف آئی اے اور حساس ادارے کا گھروں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ

ڈالرز  مافیا کے لئے بری خبر،  ایف آئی اے اور حساس ادارے کا گھروں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے مافیا کے گرد مزید گھیرا تنگ کرتے ہوئے ڈالرز  کی برآمدگی کیلئے ایف آئی اے اور حساس ادارے کا گھروں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایکسچینج کمپنیز سے حاصل ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشاندہی کر لی گئی، اداروں کے پاس مستند اطلاعات ہیں کہ ڈالر مافیا نے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کر رکھے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداروں کے پاس غیر معمولی تعداد میں ڈالر جمع والوں کی بھی فہرست بھی موجود ہے ، ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پر ٹارگٹڈ چھاپہ مارکارروائی کریں گے۔

دوسری طرف ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی۔

اج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 45 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 294  روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔