سیاسی کے بجائے عام شہریوں کے مقدمات ترجیح ہوں گے: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایک اور بڑا فیصلہ 

سیاسی کے بجائے عام شہریوں کے مقدمات ترجیح ہوں گے: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایک اور بڑا فیصلہ 

اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عہدہ سنبھالنے کے تیسرے روز ایک اور بڑا فیصلہ کیا ہے۔ دو سینئر ترین ججز کی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی مقدمات کے بجائے عام شہریوں کے مقدمات کو ترجیح دی جائے گی۔ 

نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ تین روز کریمنل اور سول مقدمات کی سماعت ہوگی۔ 20تا 22ستمبر تک کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ۔

سپریم کورٹ میں آئندہ تین روز کیلئے5بینچز کے سامنے225سماعت کیلئے مقرر کردیے گئے ہیں۔  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 25مقدمات کی سماعت کرے گا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 80مقدمات کی سماعت کرے گا ۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 40مقدمات سنے گا ۔

کاز لسٹ کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ میں 40مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہوئے جبکہ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بھی 40مقدمات سنے گا۔ 

مصنف کے بارے میں