پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے: آرمی چیف

پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے: آرمی چیف

شنکیاری:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق 'ایٹرنل برادرہڈ دوم' کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس حوالے سے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا، انہوں نے جونیئر لیڈرشپ اکیڈمی (شنکیاری) کا دورہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات اور فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوکر دہشتگردی سے نمٹنا ہے۔


اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت اور آپریشنز میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ جونیئر لیڈرز نے عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

مصنف کے بارے میں