کامچٹکا : روس کے مشرقی علاقے کامچٹکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 7.2 ریکٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
کامچٹکا کے گورنر ولادیمیر سولودوف نے مشرقی ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسی علاقے میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جو کم گہرائی پر محسوس کیا گیا تھا، جس نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو سونامی کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے ہنگامی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔