واشنگٹن :امریکی صدر نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے بھارت کو دیا گیا چاہ بہار بندرگاہ کا استثنیٰ ختم کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 ستمبر 2025 سے یہ چھوٹ مؤثر نہیں رہے گی۔
فیصلے کے بعد بھارتی آپریٹرز اگر بندرگاہ پر سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں تو انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ اقدام ایران کے خلاف امریکی دباؤ کی پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔