Get Alerts

جسٹس طارق نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

جسٹس طارق نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بیٹھے ہوئے جج کو کام سے نہیں روکا جا سکتا، اور متنازع حکم نے ان کے آئینی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کو متاثر کیا۔

 جسٹس طارق کے مطابق اگر فیصلہ معطل نہ ہوا تو ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔ اپیل کو سپریم کورٹ میں ڈائری نمبر 23409 الاٹ کیا گیا ہے۔

ٹیگز: