Get Alerts

شہباز شریف کو سعودی عرب میں عالمی سطح پر پذیرائی ملی:وزیراعلیٰ پنجاب

شہباز شریف کو سعودی عرب میں عالمی سطح پر پذیرائی ملی:وزیراعلیٰ پنجاب

سرگودھا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ شہباز شریف کو سعودی عرب میں جو عزت ملی، اس نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا وقت تھا جب وزیراعظم کو جہاز سے اتار دیا جاتا تھا، مگر آج انہیں جنگی جہازوں کی سلامی دی جاتی ہے۔

مریم نواز نے شہباز شریف کی محنت اور بصیرت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان عالمی سطح پر تعریفوں کے قابل ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومت میں روز بُری خبریں آتی تھیں، جبکہ آج نواز شریف کی قیادت میں خوش خبریاں آ رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔

ٹیگز: