Get Alerts

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ،پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی ملی ، عطا اللہ تارڑ

 غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ،پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی ملی ، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا اور پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی ملی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور وزیراعظم سمیت فیلڈ مارشل کی تعریف کی، جو کہ فخر کی بات ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ پاکستان اب عالمی سطح پر ایک اہم ملک کے طور پر سامنے آیا ہے، اور اس کی عزت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے فلسطینیوں کے حق میں مضبوط موقف اپنایا اور آ‍زاد فلسطینی ریاست کے قیام کو امن کے لیے ضروری قرار دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پہلے عالمی سطح پر تنہائی کا شکار تھا، لیکن اب ہر عالمی معاملے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق، جب قیادت ایماندار ہوتی ہے تو اس کا اثر ہمیشہ مثبت ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔

ٹیگز: