Get Alerts

ڈینگی بے قابو، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش، آئندہ ڈیڑھ ماہ خطرناک قرار

ڈینگی بے قابو، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش، آئندہ ڈیڑھ ماہ خطرناک قرار

راولپنڈی : شہر میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 413 جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں و کلینکس میں مریض 400 سے تجاوز کر چکے ہیں۔

طبی ماہرین نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کو ڈینگی پھیلاؤ کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ انسدادِ ڈینگی ٹیموں نے 49 لاکھ سے زائد گھروں کا معائنہ کیا، جن میں 1.3 لاکھ سے زائد گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

ہاٹ سپاٹ علاقوں سے 17,862 اور کلئیر قرار دیے گئے مقامات سے بھی تھرڈ پارٹی سروے میں 113 جگہوں سے لاروا برآمد ہوا، جس پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔

غفلت برتنے پر 13 ورکرز کو معطل اور 3 کو جھوٹی رپورٹس دینے پر کارروائی کی گئی۔ اب تک 3,894 مقدمات درج، 1,722 پراپرٹیز سیل، 3,304 چالان اور 97 لاکھ 84 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

ٹیگز: