ممبئی : اورمیکس میڈیا نے اگست 2025 کے لیے بھارت کے 10 مقبول ترین فلمی اداکاروں کی فہرست جاری کر دی، جس میں ساوتھ انڈین سپر سٹار پربھاس نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
فہرست کے مطابق ٹاپ 5 اداکاروں میں ساوتھ کے چار اداکار شامل ہیں:
1. پربھاس
2. تھلاپتی وجے
3.اجیت کمار
4. شاہ رخ خان
5. جونیئر این ٹی آر
دیگر شامل اداکاروں میں اللو ارجن (6)، مہیش بابو (7)، رجنی کانت (8)، سلمان خان (9)، اور اکشے کمار (10) شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ساوتھ انڈین اداکاروں کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور اب بھارتی فلمی انڈسٹری کا پاور سینٹر جنوبی ریاستوں کی جانب منتقل ہوتا نظر آ رہا ہے۔
شاہ رخ خان کے چوتھے نمبر پر آنے پر ان کے مداحوں کو حیرت ہوئی، جبکہ پربھاس کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، پربھاس کی آنے والی فلمیں ان کی مقبولیت کو مزید مستحکم کر سکتی ہیں۔