Get Alerts

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، منکی پاکس کی صورتحال کا جائزہ

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، منکی پاکس کی صورتحال کا جائزہ

لاہور :وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں منکی پاکس کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر صحت نے متعلقہ حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا کہ منکی پاکس سے متعلق مناسب ایڈائزری جاری نہیں کی گئی، جبکہ اس سلسلے میں پہلے سے نظام اور SOPs بھی موجود ہیں۔

خواجہ عمران نذیر نے سوال اٹھایا کہ جب پہلے سے واضح طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات طے شدہ ہیں تو ان پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟ وزیر صحت نے ہدایات جاری کیں کہ جلد از جلد تمام حفاظتی اقدامات کو موثر طریقے سے نافذ کیا جائے تاکہ عوام کی صحت کو خطرات سے بچایا جا سکے۔

ٹیگز: