کیلیفورنیا:گوگل کے جدید جیمینائی ماڈل کے تحت تیار کردہ مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا ٹول "نینو بنانا" اب واٹس ایپ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔ یہ ٹول صارفین کو اپنی تصاویر کو منفرد، تخلیقی اور 3ڈی انداز میں ایڈٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
یہ سہولت ایک اے آئی کمپنی پرپلیگزیٹی کے واٹس ایپ بوٹ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے، جہاں صارف صرف تصویر اپ لوڈ کرتا ہے، ایڈیٹنگ اسٹائل منتخب کرتا ہے، اور چند لمحوں میں ایک نیا، منفرد انداز سامنے آ جاتا ہے۔
"نینو بنانا"، گوگل جیمینائی 2.5 فلیش امیج ماڈل کا حصہ ہے، جس کی مدد سے عام تصاویر کو نہ صرف 3ڈی مجسموں، بلکہ اینیمیشن، کارٹون، یا فلمی کرداروں میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ فیچر سوشل میڈیا صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں نت نئے اسٹائل میں ایڈیٹ شدہ تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔