عوام کا احساس نہ کرنے والے کی کابینہ میں کوئی جگہ نہیں، وزیر اعظم کا دوٹوک فیصلہ

عوام کا احساس نہ کرنے والے کی کابینہ میں کوئی جگہ نہیں، وزیر اعظم کا دوٹوک فیصلہ
کیپشن: image source: Twitter

اسلام آباد: کوئی نیا ہویا پرانا عوام کا احساس نہ کرنے والا وزیر کابینہ میں نہیں رہے گا ، وزیر اعظم عمران خان کا اجلاس میں فیصلہ ۔ 

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے وفاق اور صوبائی وزرا کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ  چاہے کوئی وزیر نیا ہویا پرانا عوام کا احساس نہ کرنے والا کابینہ میں نہیں رہے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نےدونوں  وزرائے اعلیٰ پر اعتماد  کا اظہار کیا اور  ٹیم کو بھرپور ساتھ دینے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نےوزیراعلیٰ پنجاب ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکومہذب ، شریف وزرائےاعلٰی قراردیا۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو وزارتوں کامستقل قلمدان نہیں دیا،  وزیر، مشیر اپنی پروموشن نہیں عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دیں۔ اجلاس میں وزیراعظم نےاسدعمراورعامرکیانی کوہٹائےجانے کی وجوہات  بھی بتائیں ۔معاشی بحران اسد عمر اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عامر کیانی کی وزارت لے اڑا ۔ سوشل میڈیا پر کارکنوں کی جانب سے سوال اٹھا یا جا رہا ہے کہ کیا اسد عمر محب وطن نہیں یا وہ ملک کی بہتری نہیں چاہتے تھے؟ 

عمران خان نے بتایا کہ حفیظ شیخ نے گزشتہ ادوار حکومت میں  ملک کو معاشی بحران سے نکالا۔حفیظ شیخ ملکی معیشت،عالمی مالیاتی امور پر دسترس رکھتے ہیں۔اسحاق ڈار نے4سال معاشی بحران کےسوا کچھ نہ دیا لیکن انہیں نہیں ہٹایا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ صحت،تعلیم میں انقلاب لانا چاہتا ہوں   ظفر اللہ خان اپنی فیلڈ میں تجربہ کار ہیں اچھے کام کی توقع ہے۔  وزیراعظم نے نئے معاون خصوصی قومی صحت ظفر اللہ مرزاکااپنی ٹیم سےتعارف کرایا اور کہا کہ  ہم سب عوام کوجواب دہ ہیں 5سال بعدعوام کو مجھےبھی جواب دیناہے عاجزی، خدمت اورعوام کا احساس میری ٹیم کا نصب العین ہے۔